فوڈ اتھارٹی کی کاروائی '6ہزار کلو سے زائدجعلی گھی برآمد

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ روز نوشہرہ اور ہنگو کے اضلاع میں میں بڑی کاروائیاں کیں، اس سلسلے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کی جس کے مطابق نوشہرہ ٹیم نے تحصیل جہانگیرہ میں گھی کے ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر چھاپے مارے اور خوراکی اشیاء کی انسپکشن کی، کاروائی کے دوران گودام سے تقریباََ چھ ہزار کلو سے زائد مس لیبل گھی برامد کر لیا گیا اور گودام کو سیل کرکے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق مزید کاروائی کا آغاز کر دیا اسی طرح نوشہرہ ٹیم نے مختلف ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے ۔دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ضلع ہنگو نے تحصیل ہنگو اور تھال میں دودھ فروشوں کی انسپکشن کی اور مضر صحت ملاوٹ شدہ آٹھ سو لیٹرز سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور دوکان کو سیل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کامیاب کاروائیوں پر سراہا اور تمام ڈویژنز کے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایات دی کہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت خوراک کے کاروبارو میں ملوث ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے، انکا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ خوراک کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔