صوبائی دارلحکومت پشاور میں پیاز کا بحران شدت اختیار کرنے لگا پیاز کی قیمتوں میں دگنا اضافے کے باعث پیاز عوام کی دسترس سے باہر جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 100کلو پیاز کی بوری کی قیمت 31ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے شہریوں نے حکومت سے نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہر کے بازاروں میں پیاز کی فی کلو قیمت 160سے بڑھ کر 3سو سے 350روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 31 ہزارتک پہنچ گئی جسکے باعث مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے پیاز خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے پیاز کی قیمتوں پر نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
