راولپنڈی؛ معذورنوجوان سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

 اسلام آباد: پولیس نے معذور نوجان کےساتھ  جنسی زیادتی کی کوشش کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دھمیال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ معذور نوجوان کے ساتھ  زیادتی کی کوشش کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ  درج کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بھتیجا پانی کے فلٹر پلانٹ پر گیا تو ملزم سیاب اسے اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع  ملنے پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم سیاب نعیم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ اسپیشلی ایبلڈ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی یا ان کا استحصال ناقابل برداشت ہے، گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

محمد نبیل کھوکر نے  فوری کارروائی پر دھمیال پولیس کو شاباش بھی دی۔