بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

خیبرپختون خوا میں دیر بالا کے علاقہ ماتوڑ کے مقام پر بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبل کیبین گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے زخمیوں کو واڑی اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں۔