آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کی سیکیورٹی کے لیے صوبے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 14 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے مختلف اضلاع میں لیڈیز پولیس فراہم کر دی گئی ہے، ہر ضلع میں پولنگ اسٹیشنز کی بنیاد پر نفری تعینات کی جائے گی۔
آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے مزید بتایا ہے کہ انتخابات کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں پولیس کی زیادہ نفری تعینات کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے سی پی او میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، انتخابات کے دوران ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مانیٹرنگ پلان بنایا گیا ہے۔