پی ٹی آئی دور میں بھرتی کیے گئے سوشل میڈیا انفلوینسرز نیب میں طلب

 پشاور: ‏پی ٹی آئی دور میں سرکاری اداروں میں سوشل میڈیا تشہیر کے لیے بھرتی کیے گئے کانٹینٹ ڈویلپرز کو نیب (قومی احتساب بیورو) نے آج طلب کرلیا۔

سوشل میڈیا انفلوینسرز کو نیب آفس پشاور طلب کیا گیا ہے، یہ تقریباً ایک ہزار سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز پراجیکٹ میں بھرتی کیے گئے تھے جن میں 20 سے زائد کانٹینٹ ڈویلپرز تھے۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ڈیٹا اور ذمہ داریوں سے متعلق چھان بین شروع کی ہے، سوشل میڈیا انفلوینسرز کی بھرتیوں سے متعلق نیب کے پی میں انکوائری چل رہی تھی۔