پختونخوا میں کل سے بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پشاور سمیت نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ اور ڈی آئی خان میں آج سے دھند اور سردی کی شدت کم ہو جائے گی جب کہ کل رات سے صوبے میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج صبح ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور سمیت آج دھند والے علاقوں، اضلاع میں دھوپ نکل آئے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسمیاتی بیماریاں کم  ہوں گی۔ مسلسل خشک سالی سے فصلیں بھی بری طرح۔ سے متاثر ہوئی ہیں۔