بانی پی ٹی آئی ہربار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، وہ ہربار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی  لیکن ان کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا لیکن سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کرقوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔