مینول طریقے سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا نوٹس : تمام ڈپٹی کمشنروں کو فوری طورپر اسلحہ لائسنس کا اجراء بند کرنے کی ہدایات جاری

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوانے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے آن لائن سسٹم لاگو ہونے کے باوجود بعض اضلاع کی جانب سے مینول طریقے سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا نوٹس لینے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر کو فوری طورپر اسلحہ لائسنس کا اجراء بند کرنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا کہ صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے دستک کے نام آن لائن ایپلی کیشن کا نظام لاگوکرنے کے بعد تما ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کئے گئے تھے کہ مینول طریقے اسلحہ لائسنس کا اجراء روک دیاجائے تاہم اس کے باوجود یہ بات نو ٹ کی گئی ہے کہ بعض اضلاع کی جانب سے اب بھی مینول طریقے سے اسلحہ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں،جس کامجازحکام نے سخت نوٹس لیاہے، مراسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے،کہ وہ فوری طورپر مینول طور پر اسلحہ لائسنس کے اجرا کاسلسلہ روک دیں جبکہ اب تک مینول جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کو ارسال کردیں۔