سلیکشن آف پرائیویٹ پارٹنر رولز 2022کا جائزہ سات رکنی کمیٹی قائم

خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (سلیکشن آف پرائیویٹ پارٹنر رولز )2022کا جائزہ لینے کیلئے سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ،اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیربرائے ضم شدہ اضلاع ،صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ اور سیکرٹری محکمہ قانون کمیٹی کے ممبران ہونگے،کمیٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سلیکشن آف پرائیویٹ پارٹنر رولز 2022میں مجوزہ ترامیم کاتفصیلی جائزہ لے اس میںمذید بہتری لانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی جسے بعد میں منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں پیش کیاجائے