خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں لائسنس کے بغیر فائر کریکرز کی خرید وفروخت کا سخت نوٹس لینے ہوئے تما م ڈپٹی کمشنر کو فائر کریکرزکا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور اس حوالے سے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو فائر کریکرزکا غیرقانونی کاروبار کرنیو الوں کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخو اکی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنر ز کوجاری ہونیوالے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی ہے، کہ اضلاع میں فائر کریکرز جو انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے کی فروخت کا غیرقانونی کاروبار ہورہاہے جس کے لئے فروخت کرنے والوں کے پاس کسی قسم کاکوئی لائسنس نہیں ہے جو کہ ایکسپلوسیو ایکٹ 2013کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت اس قسم کے کاروبار کیلئے لائسنس کا حصول ضروری ہے ،مراسلے میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں فائر کریکرز کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت فوری کاروائی کریں مراسلے کے ساتھ مختلف اضلاع میں فائر کریکرز کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کی فہرست بھی انتظامیہ کو فراہم کی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ افرادکے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں۔