ووٹ کاسٹ کیلئے 449287 درخواستیں موصول سر کاری ملازمین کی عدم دلچسپی

پشاور سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ریٹرننگ افسران کو مجموعی طور پر 4لاکھ 49ہزار 287درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ہزاروں سرکاری ملازمین کے ووٹ کیلئے پوسٹل بیلٹ میں عدم دلچسپی نظر آ رہی ہے خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبائی  اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیںقومی اسمبلی کیلئے پوسٹل بیلٹ کی 2لاکھ 6ہزار 533درخواستیں اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں ،پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 اور صوبائی اسمبلی کے لئے60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔