رواں برس شہر کے تین ہسپتالوں میں نمونیا سے 46 بچوں کی اموات ہوئیں ، ہسپتال حکام کے مطابق لیڈی ریڈنگ اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 20،20' حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 بچے شامل ہیں ' ہسپتال حکام کے مطابق یومیہ کی بنیاد پراو پی ڈی میں نمونیا سے متاثرہ 700 بچے لائے جارہے ہیں ' لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گنجائش سے زائد بچے زیرعلاج ہیں، ہسپتال حکام کے مطابق بیشترمتاثرہ بچوں کا تعلق مضافاتی علاقوں سے ہے' سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی انفکیشن وائرل ہوتا جارہا ہے'صحت کے ماہرین کاکہناہے کہ نمونیا کم قوت مدافعت کے بچوں کو متاثر کررہی ہے۔