ڈبلیو ایس ایس پی کاشہریوں کونالیاں خودصاف کرنے کامشورہ

پشاورکے اکثرعلاقوں میں نالیاں ابل پڑیں جبکہ درجنوں مین ہولوں کے ڈھکن چوری ہونے پر مین ہول حادثات کی وجہ بننے لگے'ڈبلیو ایس ایس پی کے مالی بحران کی وجہ سے انتظامیہ شہریوں کوخودصفائی اورمرمت کرانے کے مشورے دینے لگی' پی کے 82اور یونین کونسل خالصہ 2کے گنجان آباد علاقے لطیف آباد میں مین نالے کی گزشتہ 3مہینے سے بندش کی وجہ سے نالیاں ابل پڑی ہیں ' گندہ پانی واپس گھروں میں جا رہا ہے' بار باراپیلوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے حکام نے مین نالے کوکھولنے پردوبارہ اس کے اوپر ٹاکیاں لگانے اور مرمت کا اہل علاقہ کو خود کرنے کا مشورہ دیا ' خطیب سٹریٹ گلی نمبر15اور 16کے مکینوں نے اس امر پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ' لطیف آباد میں مین نالہ گزشتہ 3مہینوں سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے خطیب سٹریٹ نمبر15'16اور دیگر گلیوں میں نالیاں ابل پڑی ہیں اور گندہ پانی واپس گھروں میں جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں باربار اپیلوں کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیوایس ایس پی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ تو سڑک کی کھدائی کرکے مین نالہ کھول دیں گے لیکن دوبارہ مین نالے کے اوپر ٹاکیاں لگانے اور دیگر مرمت کا کام اہل علاقہ خود کریں جس پر عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کو نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے نگراں صوبائی حکومت' سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام سے سنگین عوامی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ فوری نوٹس نہ لینے پر وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔