پشاور: فلائنگ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا

پشاور کے علاقے حاجی کیمپ روڈ پر کھڑی فلائنگ کوچ میں وائرنگ (شارٹ سرکٹ) کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فلائنگ کوچ نے آگ لگنے سے چند لمحے قبل ہی تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا تھا۔