ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی ہے مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

 قتل کی یہ لرزہ خیز واردات شیخوپورہ کے تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ہے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 80 سالہ شاہ محمد، ان کی اہلیہ 62 سالہ عشرہ، 18 سالہ بیٹی کرن اور 8 سالہ پوتے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

پولیس واردات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے واردات سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔