عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 14 سال گزرنے کے باوجود 18 ویں ترمیم پر عمل نہیں ہوا۔
چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں کی جا سکتی، ہم پارلیمان میں جاکرجمہوری عمل میں کمزوریوں کا صفایا کریں گے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا۔