پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور

پشاور کی ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت 10 فروری تک منظور کرلی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ندیم محمد کی عدالت میں 10 کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے قبل ازگرفتاری ضمانت کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سب کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت 10 فروری تک منظور کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریلی کے بعد تھانہ پہاڑی پورہ میں ان دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔