عام انتخابات میں مثبت رپورٹنگ اُور ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد سے متعلق صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور پریس کلب کی کپیسٹی بلڈنگ کی جانب سے آئندہ انتخابات کی کوریج کے حوالے سے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، داحوا لور این جی او کے تعاون ہونے والے والی ورکشاپ میں سینئر صحافیوں سفییع اللہ گل اور گوہر علی نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق، الیکشن رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان سہیل احمد نے الیکشن کے عمل کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی، اس موقع پر دا حوا لور کی سی ای او خورشید بانو اور شاہوانہ شاہ ، پشاور کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، سابق صدر ایم ریاض، کپیسٹی بلڈنگ کمیٹی کے چیرمین احتشام بشیر، کمیٹی کے رکن عمر فاروق اور شبیر حسین امام  بھی موجود تھے، ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری انفارمیشن سید جبار شاہ، ڈی جی انفارمیشن محمد عمران بھی موجود تھے مہمان خصوصی سیکرٹری انفارمشین نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ آج کے جدید دور میں میڈیا کوریج بھی جدید خطوط پر استوار ہوگئی ہے اور پشاور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کے لیے الیکشن کی کوریج کے حوالے سے ورکشاپ ایک خوش آئند اقدام ہے ، الیکشن کے دوران مثبت رپورٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ایک مثبت پیغام مل سکے، الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کوریج کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا اور کوریج کے دوران ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے،