عام انتخابات 2024 میں محروم طبقات کے لئے انتخابی عمل سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لئے صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں جینڈر ڈیسک قائم
جینڈر ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگی۔
جینڈر ڈیسک خواتین ، بزرگ شہریوں ، خواجہ سراء، افراد باہم معذوری اور اقلیتی برادری کے شکایات کے فوری ازالہ کے لئے قائم کردی گئ ہے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عون احمد نقوی کی زیر نگرانی اس ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود رہیگا۔
محروم طبقات کے حوالہ سے انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے
ٹیلی فون نمبرز 9213214 091 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
