باجوڑ: آزاد امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق گزشتہ روز قبل کیے گئے ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں باجوڑ، مہمند، دیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی ریحان زیب خان جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔