پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کل سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سروس 2 دن قبل کوئٹہ میں حالات خراب ہونے کے باعث معطل کی گئی تھی۔

پشاور سے کوئٹہ جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے 2 روز قبل جعفر ایکسپریس کی معطل ہونیوالی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جعفر ایکسپریس کا کل (ہفتہ) سے دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، ٹرین 3 فروری کو صبح 7 بجے پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں انتخابی دفاتر پر حملوں اور بم دھماکوں کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔