ترقیاتی پروجیکٹس میں موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی آئی ایم ایف کی شرط تسلیم

پاکستان نے اگست 2026  تک ترقیاتی پروجیکٹس کے انتخاب کے معیار میں موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )کی شرط مان لی۔

 رپورٹ کے مطابق  کاربن ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ پاکستان نے آئی ایم ایف کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق  تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرط کے تحت اگست 2026 تک ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب میں موسمیاتی تبدیلی کو 30 فیصد اہمیت دی جائے گی جس کے لیے شفاف اور واضح نظام وضع کیا جائے گا۔

مزید برآں  پاکستان نے 7 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے پی سی ون ویب سائٹ پر لگانے اور حکومتی گرانٹس اور سبسڈی پر نظر رکھنے کی شرط بھی مان لی ہے۔