اسلام آباد سمیت ملک کی تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جو پہلے 2 مئی کو ہونا تھا، اب 19 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہوگی، جبکہ 4 مئی تک تمام صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔
ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کے معاملے پر آئینی بنچ میں سماعت جاری ہے۔