صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل کی سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کر لیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے وزرا اور مشیروں کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل بروز منگل طلب کر لیا گیا، صدرآصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ اجلاس طلب کیا۔

سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم کے وزرا اور مشیروں کو شرکت کے احکامات جاری

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا اور مشیروں کو احکامات جاری کر دیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاسوں کے دوران سرکاری ذمہ داریاں چیمبرز میں ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سنیں اورقومی اسمبلی اجلاس کے دوران کورم ٹوٹنے سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔