شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں حجرے کو جزوی نقصان پہنچا اور اندر موجود سامان مکمل طور پر جل گیا۔
واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور فوری طور پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔