پاکپتن میں کمرۂ عدالت میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے ماموں ملزم شاہنواز اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف درج کر لیا گیا۔
تھانہ فرید نگر پولیس نے سب انسپکٹر آصف رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے لڑکی کو 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کمرۂ عدالت میں داخل ہو کر لڑکی پر فائرنگ کی تھی جو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔
واضح رہے کہ ساہیوال یونیورسٹی کی طالبہ نے پسند کی شادی کی تھی۔