کراچی میں بارش کے دوران نالے میں گرکر ڈاکٹر جاں بحق

بلدیہ اداروں کی نااہلی نے ایک اورقیمتی جان لی گئی شہرمیں طوفانی بارش کے دوران بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے میں گرکرایک اورشخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش دوروزکے بعد نالے سے نکال لی گئی،متوفی شخص ایک کمسن بیٹی کا باپ اورقوت گویائی و سماعت سے محروم خاتون کا شوہرتھا متوفی شخص ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھی بتایا جاتا ہے شہرمیں طوفانی بارش کے دوران ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد3 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپوسلطان تھانے کےعلاقے شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے سےایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ ایس پی جمشید کوارٹر علینا راجپر کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ شوکت ناگوری ولد انورناگوری کے نام سے کی گئی جو شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی اورایک کمسن بیٹی کا باپ تھا۔

متوفی شخص ٹیکسٹائل مشینوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا تھا ۔ متوفی شخص ہفتے کی شب شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے دوران نالے میں گر کرجاں بحق ہوا۔ متوفی شوکت ناگوری ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھی بنایا جاتا ہے۔

متوفی کے دوست فیصل نے جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی میرا بچپن کا دوست تھا اورہم کام بھی ساتھ کرتے تھے ہفتے کی شب ہم نے مشینیں لوڈ کرائی تھیں۔