چند گھنٹوں کی بات ہے الیکشن کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کا پتہ آنے والے جمعہ کی صبح تک لگ جائے گا گو کہ امسال گزشتہ تین مہینوں میں غضب کا پالا پڑا پر اس کے باوجود سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں ماند نہ پڑیں اور ان کے جوش و خروش میں رتی بھر بھی کمی نہ آئی جس وقت تک یہ اخبار آپ کے ہاتھ میں ہوگا اس وقت تک الیکشن مہم کا قانونی وقت ختم ہو چکا ہو گا عرصہ دراز سے الیکٹرانک میڈیا پر اور کوئی بات ہی نہیں کہی جا رہی بس الیکشن ہی الیکشن کی بات ہو رہی ہے‘ ویسے بھی وطن عزیز کے ٹیلی ویژن چینلز اب ماضی کی طرح دیگر کئی عنوانات پر پروگرامز پیش نہیں کر رہے ۔فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والے کئی طبقوں سے تعلق رکھنے والے ناظرین بعض امور میں تشنگی کا شکار ہیں مثلاً ایک عرصہ دراز سے کلاسیکی موسیقی سے متعلق پروگرام ٹیلی کاسٹ نہیں کئے جا رہے اردو یا ریجنل زبانوں میں مشاعرے اب نہیں دکھائے جا رہے‘ مختلف سماجی امور پر بھی دستاویزی فلمیں ٹیلی کاسٹ نہیں ہو رہیں حالانکہ ماضی کے بر عکس آج فیلڈ میں کئی نجی ٹی وی چینلز بھی کام کر رہے ہیں یہ جو اگلے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے یہ اس لئے بھی ایک تشویش ناک واقعہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان ہی امن عامہ کے لحاظ سے ایک پر امن اور محفوظ ضلع تصور کیا جاتا رہاہے اس ضمن میں آرمی چیف کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے اس میں شک نہیں ہے کہ اس مقصد کے واسطے وہ ایک عرصے سے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے یہ کریڈٹ تو سابقہ فاٹا کے عام لوگوں کی ایک اکثریت کو جاتا ہے کہ چونکہ ان کی پاکستان کی سر زمین کے ساتھ محبت لازوال ہے وہ اپنی صفوں میں موجود بھارتی گماشتوں کے جھانسے میں نہ آ ئے اور اس طرح پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم ناکام رہے اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اس ملک کے عوام میں کتب بینی کے ذوق میں کمی آئی ہے پر ماہرین تعلیم کا خیال یہ ہے کہ کتاب کی اہمیت آج کے دور میں بھی مسلمہ ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ انگلستان وہ واحد ملک ہے کہ جہاں سوشل میڈیا کے ہونے کے باوجود وہاں کے عوام کا کتابوں سے دوستی کا رشتہ نہیں ٹوٹا اس ملک کے طلباءوطالبات کا فرض ہے کہ وہ بھی کتابوں سے دوستی برقرار رکھیں کیونکہ کتاب سے بہتر کوئی بھی چیز طلبا ءکی دوست ثابت نہیں ہو سکتی ۔ چین کا یہ موقف بالکل درست ہے کہ شامی عراقی اہداف پر امریکی فضائی حملے اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہے‘ اس دفعہ ارباب اقتدار نے الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جو درج ذیل اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں مثلاً 100 سے زائد عالمی مبصرین مشاہدہ کرینگے پہلی بار شکایات کیلئے واٹس ایپ کا استعمال ہوگا۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ