بلوچستان اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق : فروری سے ملک گیر پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

بلوچستان اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پوائیں۔