باربی بریانی تیار کرنے پر صارفین کا تبصرہ

سوشل میڈیا پر گلابی رنگ کی بریانی تیار کرنے والی خاتون نے گلابی رنگ کا مصالحہ اور گلابی رائتہ تیار کر لیا۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

باربی بریانی نے بھی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں نہ تو تیکھا مصالحہ ہے، نہ ہی چکن یا بیف بلکہ مکمل طور پر گلابی رنگ کی بریانی۔

باربی بریانی کا نام دینے والی خاتون نے اس ڈش کی ریسیپی بھی صارفین کو بتائی، جسے سننے والے بھی حیران رہ گئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جو کہ خود بھی عبایا پہنے اور گلابی رنگ کا کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں، کہتی ہیں کہ میں اس باربی بریانی میں گلابی رنگ کا مصالحہ ڈال رہی ہوں اور گلابی رنگ کے چاول سے یہ بریانی تیار کر رہی ہوں۔ جبکہ اس بریانی میں ابھی مزید منفرد اجزاء ترکیبی شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب باربی بریانی کے لیے خاتون نے منفرد رائتہ بھی تیار کر لیا ہے، جو کہ اس منفرد بریانی کے سواد کو مزید دوبالا کرے گا، عموما ہرے اور صفید رنگ ہوتا ہے، لیکن یہ باربی رائتہ گلابی رنگ کا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دسترخوان پر باربی بریانی نوش فرماتی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم آج باربی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے باربی بریانی کا اہتمام کر رہے ہیں کیا آپ نے باربی بریانی کھائی ہے؟

اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلابی رنگ کی پلیٹس اور گلابی رنگ کے گلاس بھی موجود ہیں۔

اسی ویڈیو پر سوال کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ کولڈ ڈرنک گلابی کیوں نہیں ہے؟ جبکہ ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھتے ہی ہنسنے والے ایموجی شئیر کیا اور ساتھ ہی استغفراللہ لکھ دیا۔