استعمال شدہ لیموں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے 5 طریقے

لیموں کے بارے میں ہمیشہ سنا ہے کہ اس کا رس صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا چھلکا بھی انتہائی مفید ہوتا ہے؟ 

اگر آپ لیموں کو استعمال کرکے یعنی اس کا رس نکال کے پھینک دیتے ہیں تو ذرا ٹھہریے، یہ معلومات آپ کے لیے ہے، رس نکالے جانے کے باوجود بھی لیموں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

لیموں کے چھلکے میں بھی وہی مواد پائے جاتے ہیں جو اس کے رس میں ہوتے ہیں، جیسے کہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور فائبر، ان مواد کی وجہ سے لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی انتہائی فائدے مند ہوتا ہیں۔

 آج ہم آپ کو بتائیں گےنچوڑے ہوئے لیموں کو دوبارہ استعمال کرنے کے طریقے اور یہ کیا کرشمے دکھا سکتا ہے۔

کیا نچوڑے گئے لیموں واقعی مفید ہیں؟

جی ہاں ! لیموں کے چھلکے میں موجود قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے پر موجود داغوں کو صاف کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں اور اس میں پائے جانے وا لے وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل جلد بہتر بناتی ہیں۔

چھلکوں کا کھانے میں استعمال:

لیموں کے چھلکوں کو کھانوں میں استعمال کرکے ذائقہ بڑھایا جا سکتا ہے، اسے سلاد، میٹھے، یا دالوں پر چھڑکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

صفائی کے لیے استعمال کریں:

لیموں کے  چھلکوں کو جراثیموں کو مارنے اور صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

آپ ان چھلکوں کو  بیکنگ سوڈا یا سرکے کے ساتھ ملا کرایک بہت اچھا جراثیم کش مادہ   بنا سکتے ہیں جسے۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود زیادہ تر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات  آپ کے گھر کو صاف اور خوشبو دار بناتا ہیں۔

قدرتی ائیر فریشنر:

نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر بھریں، پھر مکھیوں اور مچھروں کو بھگانے کے لیے انہیں جلائیں ، خوشبودار آمیزہ نا صرف کیڑوں کو دور رکھتا ہے بلکہ آپ کے گھر کے لیے قدرتی ائیر فریشنر کا بھی کام کرتا ہے۔

وزن میں کمی کے لیے مفید:

استعمال شدہ لیموں جسم کا وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت اہم ہیں،اس کی مدد سے آپ وزن کم کرنے والا مشروب بنا سکتے ہیں۔

 لیموں کے چھلکوں میں پیکٹین کی پرت ہوتی ہیں جو چربی کو جلدی کم کرتی ہیں اور وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

 اس کے علاوہ، لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو صحت مند اور تروتازہ بناتی ہیں۔ 

لیموں کے چھلکوں کا استعمال نا صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔