نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا۔ آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔