پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے  میچ میں ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے، ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے  میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔