پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں گی۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ سلطانز اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔