لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور انہوں نے 5 اوررز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنا لیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم دو تبدیلیاں کی ہیں۔
عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بن گئے۔