نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر پر لال روشنی کا منکشف ہونا خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق روشنی کی مخصوص فریکوئنسی کا 15 منٹ تک دکھائے جانے سے گلوکوز کی کھپت کے بعد خون میں شوگر کی سطح 27.7 فی صد کم دیکھی گئی۔ ساتھ ہی ایسا کرنے سے گلوکوز کی مقدارفوری بڑھنے میں 7.5 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق انسان کی صحت کے متعلق طویل مدتی اہم نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس میں نیلی روشنی کے دیر پا انکشاف کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے منفی اثرات شامل ہیں۔
جدید زندگی میں ایل ای ڈی روشنی کی ایک نمایاں حیثیت ہے اور یہ اسپیکٹرم میں نیلی روشنی زیادہ اور لال روشنی کم خارج کرتی ہیں۔ اس متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ممکنہ طور پر صحت کے لیے ’ٹائم بم‘ ثابت ہوسکتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق نیلی روشنی کے منکشف ہونے سے خون میں شوگر کی سطح متاثر ہوتی ہے جو طویل مدت میں ذیا بیطس اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزار کر نمٹا جا سکتا ہے۔