انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اعظم خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاور ہٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک پلئیر کے دو تین میچ فلاپ ہوجائیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سفارشی ہے۔یہ تمام چیزیں ہمارے کلچر میں ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔ میں ہر ایک کا منہ بند کراسکتا۔

اعظم خان نے کہا کہ بلے سے پرفارم کریں گے تو فینز بھی آپ کو دیکھیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں پرفارم کرکے اس لیول تک پہنچا تھا۔

مزید بولے کہ انٹرنیشنل سرکٹ میں پرفارم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ کوشش کرونگا کہ اگر آئندہ مستقبل میں مواقع ملے تو اس کا فائدہ اٹھاوں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کوچز زیادہ خامیاں نہیں نکالتے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوکل کوچز خامیاں زیادہ نکالتے ہیں۔ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کا مطلب ہے کہ آپ اس قدر اچھے ہیں کہ آپ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمی ہر کسی میں ہوتی ہے اور کھلاڑی غلطی بھی کرتے ہیں۔ہمارے ہاں بدقسمتی لوگ اپنے ہی پلئیر کو گرا دیتے ہیں۔پلئیر اپنا اعتماد کھو بیٹھتا ہے۔