سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ میں ’ میسی میسی ‘ کے نعروں نے کرسٹیانو رونالڈو کو مشتعل کردیا۔
پرتگیز اسٹرائیکر نے غصے میں آکر شائقین کو نامناسب اشارہ کردیا، عالمی میڈیا میں معاملہ نمایاں ہوگیا، سعودی فٹبال باڈی نے جانچ شروع کردی، رونالڈو کی ٹیم نے مقابلہ 3-2سے جیت لیا۔
اپنے نامناسب عمل پر رونالڈو کو جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا، ماضی میں کئی بار حریف کلبز کے شائقین رونالڈو کی موجودگی میں میسی کے نعرے لگاکر انھیں چڑاتے رہے ہیں۔