پی ایس ایل: ملتان کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 5 میچز کھیلے اور اسے پانچوں میں شکست ہوئی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز 5 میچ کھیل کر 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔