پنجاب میں نمونیہ سے مزید نوبچے انتقال کرگئے

پنجاب میں پانچ سال سے کم عمربچے بتدریج نمونیہ میں مبتلاہورہے ہیں۔ایک روز کے دوران مزید نو بچوں کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد چار سو چوالیس ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بہاولپور میں پانچ جب کہ فیصل آبادمیں دو بچے موذی مرض سےجاں بحق ہوگئے ۔ملتان اورسرگودھا میں بھی نمونیہ کے باعث ایک ایک بچے کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اٹھانوے بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔رواں برس پنجاب سے تینتس ہزار پانچ سواکیس کیسزرپورٹ ہوئے۔لاہور سے ایک روز کے دوران ایک سواسی بچے نمونیہ کے میں مبتلا ہوکراسپتال پہنچے۔

محکمہ صحت پنجاب نے اپیل کی ہے کہ پانچ سال سے کم عمربچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کرایا جائے۔