اسمبلی میں گھڑی لہرانے پر لیگی رہنما پر جوتے اور لوٹے سے حملہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب ایم پی اے ثوبیہ خان کا ہال میں گھڑی لہرانے پر کارکنان کی جانب سے اُن پر خالی بوتل، جوتا اور لوٹا پھینکے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی بھی دیکھنے کو ملی جب صوبیہ خان ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں۔ وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن صوبیہ خان مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔

 

اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔