اس خطے کی تاریخ میں ڈیورنڈ نامی شخص اس لئے مشہور ہے کہ اس نے افغانستان اور اس وقت کی برٹش گورنمنٹ کی سرحدات کا تعین کر کے ایک لائن کھینچی تھی جو ڈیورنڈ لائن کے نام سے مشہور ہے اور جو تقسیم ہند کے بعد پاک افغان بارڈر کہلاتی ہے‘ کئی لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل کے کنٹونمنٹ کے علاقے میں ایک گرجہ گھر میں وہ ڈیورنڈ دفن ہے ‘حقیقت یہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جو قبر ہے وہ ڈیورنڈ نامی شخص ہی کی ہے پر یہ دوسرا ڈیورنڈ ہے جو رائل کور آف انجینئرزمیں بطور کمیشنڈ آفیسر بھرتی ہوا تھا‘ 1870 ءمیں اسے پنجاب کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا‘ اسی سال کے اواخر میں جب وہ ٹانک کے دورے پر تھا تو وہ ٹانک میں ہاتھی پر سوار ہو کر بازار سے گزر رہا تھا وہ ہاتھی بدک گیا جس سے اس کا سر سڑک کراس کرتے وقت سڑک میں نصب ایک گیٹ کی محراب سے اس زور سے ٹکرایا کہ وہ ٹوٹ کر چور چور ہو گیا ‘ڈیورنڈ زخموں کی تاب نہ لاکر یکم جنوری 1871 ءکو چل بسا اور اس کو ڈیرہ اسماعیل خان کی چھاﺅنی میں چرچ کے لان میں دفن کر دیا گیا ‘ یہ قبر آج بھی موجود ہے اور مقامی لوگ اسے سر کٹے انگریز کی قبر کہتے ہیں ‘ اس وقت بعض لوگوں نے یہ مشہور کر دیا تھا کہ ہاتھی کو ارادتاً گیٹ کے قریب بدکایا گیا۔ میانہ روی‘ ایک دوسرے کی بات حوصلے سے سننا اور ایک دوسرے کی کردار کشی سے اعتراز کر کے صرف ایشوز پر بولنا نہ کہ شخصیات پر وہ صفات ہیں کہ جن کے عملی مظاہرے کے بغیر ہم اس ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو فروغ نہیں دے سکتے ۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا میں سردی کی نئی لہر شروع ہے جو دو مارچ بروز ہفتہ تک جاری رہے گی جس میں میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقے میں برف باری ہو گی ۔
اشتہار
مقبول خبریں
لاجواب لوگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پانی کی قلت کا سنگین خدشہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کرکٹ کے کھیل سے جڑے چند حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قصہ ایک ناقابل فراموش پکچرکا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
روڈز کی اہمیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
طور خم سرحد پر پیدل آمد ورفت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ