وزیر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
محکمہ انہار کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، دریائے چناب خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 117944 کیوسک اور پانی کا اخراج 112960 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ انہار نے مزید بتایا کہ ہیڈ قادرآباد میں پانی کی آمد 82075 کیوسک ریکارڈ کی گئی اور پانی کا اخراج 62075 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔