پی ایس ایل ؛ پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ دونوں ٹیموں رواں ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں جس میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے 7، 7 میچز کھیل چکی ہیں۔

ملتان سلطان کو اب تک صرف ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ 6 میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پشاور زلمی کو 3 میچز میں کامیابی ملی جبکہ تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، سلمان ارشاد

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رضا ہینڈرکس، داؤد مالان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، محمد علی