پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی گئیں۔
اسپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبےکی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں کی گئی۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے7 افراد کی جان بچائی گئی، عزیربن یاسین کےاعضاء بشمول جگر، لبلبہ،گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالےگئے۔