ماہ رمضان میں بہت سے لوگ روزہ رکھنے کی وجہ سے سست ہوجاتے ہیں اور اپنی ورزش کو چھوڑ دیتے ہیں جس سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
روزے کی حالت میں کھانا پینا ترک کرنے سے روزے دار کچھ سست ہوجاتے ہیں اور فطار کے بعد زیادہ کھانا کھانے سے پھر ان کا وزن بڑھ جاتا ہے تو آج ہم آپ کو چند ایسی ورزشیں بتاتے ہیں جن کے کرنے سے آپ کا وزن قابو میں رہے گا۔
افطار کے بعد ورزش
جب آپ روزہ افطار کرلیں تو اس کے بعد اپنے لیے چند گھنٹے نکالیں جس میں آپ ورزش کرسکیں کیونکہ کھانا پانی پینے کے بعد جسم کو طاقت مل جاتی ہے اور آپ آرام سے اپنی ورزش کرسکتے ہیں۔
کم محنت والی ورزش
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی ورزش کی جائے؟ جب آپ روزہ افطار کرلیں تو تھوڑے سے آرام کے بعد ایسی ورزش کریں جن میں آپ کی طاقت زیادہ نہ لگے، مثال کے طور پر چہل قدمی، یوگا، تیراکی اور پٹھوں کی اسٹریچنگ یا پھر رننگ کرکے بھی ورزش کی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پش اپس اور ہلکا وزن اٹھا کر بھی ورزش کر سکتے ہیں۔