پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کے ڈیزائن کو کیا انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے چُرا لیا۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اووے میچز کیلئے تھنڈر بولٹ ٹائپ ٹی شرٹ کا ڈیزائن تیار کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تاہم آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے گزشتہ روز اپنی کٹ کی رونمائی کی تو اسکا ڈیزائن بھی تقریباً یونائیٹڈ کی جرسی سے مشابہت رکھتا تھا۔
متعدد فینز کی جانب سے بھارتی فرنچائز کو ٹرول کیا گیا کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اووے کٹ کی جرسی کو کاپی کیا ہے تاہم کچھ بھارتی صارفین نے جواب دیا کہ جنوبی افریقی لیگ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرز ایسٹ کیپ ٹاؤن کی بھی تھی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل فرنچائز نے اپنی جرسی کو فائر کٹ کا نام دیا ہے۔