کیا وقت نہیں آ گیا کہ فوراً سے پیشتر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی سر جوڑ کر ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی کریں اور ایک ایسا انٹرا پارٹی الیکشن کا فول پروف نظام وضع کریں کہ جس کے تحت ہر سیاسی پارٹی کے قابل رکن کو برابری کا موقع مل سکے کہ وہ اپنی پارٹی کے اندر کلیدی مناصب پر فائز ہو سکے اور سیاسی جماعتوں کے اندر موروثیت کا قلع قمح ہو سکے‘ حکومت اہم قومی اداروں جیسا کہ پی آئی اے وغیرہ کی نجکاری کا سوچ رہی ہے کہ اس کے علاوہ اس قسم کے سفید ہاتھیوں سے جان چھڑانے کا کوئی رستہ اسے دکھائی نہیں دے رہا ‘پر نجکاری کے عمل کا شفاف ہونا بڑا ضروری ہے کیونکہ تجربہ یہ بتاتا ہے کہ حکومت کے اندر موجود کالی بھیڑیں ان کو مٹی کے دام پر اونے پونے اپنے منظور نظر سرمایہ داروں پر فروخت کر دیتے ہیں۔خدا کرے کہ وطن عزیز میں مخلوط حکومت کامیاب رہے۔بھارت میں جس شہریت ایکٹ کا نفاذ ہوا ہے وہ عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کےخلاف ہے‘قوام متحدہ اور امریکہ نے بجا طور پر اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔سرکاری اخراجات پر افطار ڈنر پر پابندی لگانے کا جو فیصلہ صوبائی حکومت نے کیا ہے وہ ایک صائب فیصلہ ہے کیونکہ حکومت مالی بحران کا شکار ہے۔ ۔چین کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی کےلئے کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے ‘امریکہ کے یر شعبہ زندگی اور سرکاری اداروں میں یہودیوں نے اپنی جڑیں پھیلا رکھی ہیں اور امریکہ کے ارباب بست و کشاد ایک قدم بھی ایسا اٹھا نہیں سکتے کہ جو اسرائیل کی حکومت کی منشا کے خلاف ہو۔
اشتہار
مقبول خبریں
لاجواب لوگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پانی کی قلت کا سنگین خدشہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کرکٹ کے کھیل سے جڑے چند حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قصہ ایک ناقابل فراموش پکچرکا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
روڈز کی اہمیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
طور خم سرحد پر پیدل آمد ورفت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ