ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچ گئی ، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل ہو گا جبکہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
کل پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم کوالیفائر میں ملتان سلطانز سے شکست کھانے والی پشاور زلمی سے ایلیمنیٹر 2 مقابلے کرے گی۔
یہ میچ جیت والی ٹیم 18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی ۔